خیال رہے کہ ‘میسٹیکٹمی’ میں بریسٹ کو ہٹادیا جاتا ہے یا پھر انہیں مختصر کرکے کینسر کو مزید پھیلنے سے روکا جاتا ہے۔
اس تمام تر مرحلے سے گزرنے کے بعد کچھ گھنٹوں قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گنجی ہوگئی ہیں، پوسٹ ملاحظہ کریں۔
انہوں نے یہ تصویر پوسٹ کی تو شوہر آیوشمان کھرانا نے بھی بنا وقت ضائع کئے 'ہوٹی' کمنٹ کیا اور ساتھ میں دل والی ایموجی بھی بنائی۔
واضح رہے کچھ دنوں قبل طاہرہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ بتایا تھا کہ وہ آج اپنی آخری کیموتھراپی کروانے جارہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں اور دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔