نیب کی ڈاکٹر عاصم کےخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

شائع 19 فروری 2016 06:03pm

نیب نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔ سابق وزیر نے مختلف ٹھیکوں میں بے قاعدگی کے ذریعے قومی خزانے کو دس ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان کی صدارت میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ نیب اعلامیئے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، گیس کی غیر منصفانہ تقسیم اور منی لانڈرنگ پر ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف نئی تفتیش کی بھی منظوری دی۔ ڈاکٹر عاصم پر الزام ہے کہ انہوں نے سوئی گیس کمپنی اور او جی ڈی سی ایل کے ٹھیکوں میں بے قاعدگی کے ذریعے قومی خزانے کو دس ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔اجلاس میں سندھ ریونیو بورڈ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

Read Comments