وزیر اعظم نواز شریف کا اسلام آباد میں اسکول کا دورہ

شائع 19 فروری 2016 06:10pm

وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں اسکول کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکول کے بچوں کو پڑھایا اور سوالات بھی کئے۔

وزیراعظم نوازشریف اپنی کابینہ کے ارکان اور صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد کے اذان شہید اسکول پہنچے۔جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔وزیراعظم نے اسکول میں جدید سہولیات کا افتتاح کیا اور بچوں میں گھل مل گئے۔وزیراعظم نے بچوں سے سوالات بھی کئے۔ بچوں نے بھی وزیراعظم کے سوالات کے بڑھ چڑھ جواب دئیے۔

وزیراعظم نواز شریف نے بچوں سے اسکول کی حالت کے حوالے سے بھی سوالات کیے ، بچوں نے بھی دلچسپ جوابات دیے۔وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادی مریم نواز بھی تھیں انہوں نے بھی بچوں سے بات چیت کی۔وزیرا عظم نوازشریف نے اس موقع پر کہا غیرمعیاری تعلیم کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔سہولیات کی فراہمی کے بعد معیار تعلیم میں اضافہ ہونا چاہیے۔

Read Comments