پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ،ماہرین کی رائے منقسم

شائع 19 فروری 2016 06:17pm

پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے پر قانون دانوں کی رائے منقسم ہے لیکن اراکین پارلیمنٹ اسے بھارت کے بلاجواز دباﺅ کا نتیجہ قرار دیتے ہیں ۔

پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کے بعد باقاعدہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں تاہم اراکین پارلیمنٹ اسے بھارتی دباﺅ کا نتیجہ قرار دیتے ہیں کہتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کہ حکومت تسلیم کر رہی ہے کہ اس واقعہ میں پاکستانی لوگ ملوث ہیں۔

پھٹان کوٹ کا مقدمہ پاکستان میں درج کیئے جانے پر قانون دانوں کی رائے بھی تقسیم نظر آتی ہے کچھ کہتے ہیں کہ اگر مقامی لوگ ملوث ہیں تو مقدمہ درج کرنے میں رکاوٹ نہیں جبکہ کچھ دیگر کی رائے ہے کہ کسی اور ملک ہونے والے واقعے کا مقدمہ یہاں درج نہیں کیا جا سکتا۔عوامی منتخب نمائدے اور قانون دان اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی واقعات میں بھارتی مداخلت کو بھی عالمی سطح پر اٹھایا جانا چاہئے۔

Read Comments