دواوں کی قیمتوں میں سو فیصد اضافے ،مریض پریشان
اس وقت مارکیٹ میں پیناڈول 180 روپے سے بڑھ کر 240 روپے ، بروفین 445 روپے سے بڑھ کر 599 روپے ، ڈسپرین چھ سو سے 740 روپے جبکہ ٹی بی کی ادویات مارکیٹ سے شارٹ کردی گئیں ہیں۔سابق چیئرمین ہول سیل کیمسٹ ایسوسی ایشن اقبال سومرو کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت یہ قیمتیں بڑھی ہیں۔
ملک میں دواو¿ں کی قیمتوں میں اضافہ وزارت صحت کے حکم کے تحت کیا جاتا ہے تاہم مشیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کے سامنے بلیک میل نہیں ہونگے۔
Read Comments