اپ ڈیٹ 22 فروری 2016 07:45am

فنگر پرنٹس میں موجود ہیں چند پوشیدہ راز

ایک سائنسی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہماری انگلیوں پر بنے نشانات ہمارے مزاج اور ہماری شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ چونکہ ہر انسان کی فنگر ٹپ پر بنے نشانات الگ الگ ہوتے ہیں، لہذااس حساب سے ہر انسان کی شخصیت بھی الگ ہوتی ہے۔

فنگر ٹپس پر بنے نشانات کی کتنی اقسام ہوتی ہیںاور یہ کیسے آپ کے مزاج کی عکاسی کرتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔۔

(loops) ٭ لوپس

یورپی ممالک کے لوگوں کے ہاتھوں میں لوپس پیٹرن زیادہ پایا جاتا ہے۔یہ پیٹرن والے افراد بہت پرسکون اور متوازن شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔اس پیٹرن والے افراد بہت رحم دل اور دوسروں کی مدد کرنے والے ہوتے ہیں، ایسے لوگ دوست بھی بہت جلدی بنا لیتے ہیں۔

ایسے افراد جذباتی طور پر مضبوط اور کھلے دل کے بھی ہوتے ہیں۔ان لوگوں کو ان تمام کاموں کو کرنے سے اکتاہٹ ہوتی ہے جو ان کے پسند کے نہیں ہوتے، اس کے علاوہ ایسے افراد کا دماغ بہت تخلیقی ہوتا ہے۔

 (curves) ٭ خم دار لکیریں 

اس پیٹرن والے افراد بہت پراعتماد ، چست اور چاق و چوبند ہوتے ہیں۔آپ ایسے افراد کا اعتماد ہر چیز میں دیکھ سکتے ہیں،ان کے بات کرنے کے انداز میں، ان کے آداب میں،غرض ہر ایک چیز میں۔بعض اوقات یہ افرادکسی چیزکو لے کے اگر ضدی ہوجاتے ہیںتو دنیا کی کوئی بھی شئے ان کی ضد کو ختم نہیں کرسکتی اور اکثر ان افراد کے فیصلے پتھر پر لکیر جیسے ہوتے ہیں۔

اکثر یہ افراد دوسروں کی رائے سے متفق نہیں ہوتے اور بس اپنی بات پر قائم رہتے ہیں۔

(swril) ٭ بھنور جیسی لکریں 

اس پیٹرن والے افراد غصے کے تھوڑے تیز ہوتے ہیں۔ایسے افراد قدرتی طور پر ذہین ، قابل ، ہر بات کو فوری سمجھنے والے اور جھٹ پٹ اپنی ارد گرد کے ماحول کو سمجھنے والے ہوتے ہیں۔ ایسے افراد کا دل ہر کام سے بہت جلدی بھر جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ افراد اپنے آدھے سے زیادہ کام بیچ میں ہی چھوڑ دیتے ہیں۔

ایسے افراد کی شخصیت بہت بولڈ قسم کی ہوتی ہے اور ایسے افراد اپنے جذبات کو چھپانے میں ماہر ہوتے ہیں۔ایسے افراد پراعتماد بھی ہوتے ہیں اور یہ اپنے کیے ہوئے فیصلوں یا اپنی کہی ہوئی بات پر کبھی بھی ندامت محسوس نہیں کرتے۔

ایسے افراد خاموش مزاج ہوتے ہیں اور سوچنے کی صلاحیت ان میں بے پناہ موجود ہوتی ہے۔ اگر ایسے افراد کی شخصیت کا خلاصہ کیا جائے تو ان کی شخصیت ورسٹائل ہوتی ہے اور بعض اوقات کمپلکس بھی ہوجاتی ہے۔جبکہ اکثر ان کے ساتھ یہ مسئلہ بھی ہوتا ہے کہ انھیں سمجھ نہیں آتا کہ ان کو اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے۔

Read Comments