Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فیصل آباد:فیصل آباد میں پولیس وین پر فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے تین اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا،پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر میراں والا بنگلہ کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ نشاط آباد میں درج کیا گیا ہے ۔پولیس کی مدعیت میں درج کیے جانیوالے مقدمہ میں دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ گزشتہ رات فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی عمران،کانسٹیبل اشفاق اور کانسٹیبل رفاقت دم توڑ گئے تھے،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
فیصل آباد:فیصل آباد میں پولیس وین پر فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے تین اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا،پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر میراں والا بنگلہ کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ نشاط آباد میں درج کیا گیا ہے ۔پولیس کی مدعیت میں درج کیے جانیوالے مقدمہ میں دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
گزشتہ رات فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی عمران،کانسٹیبل اشفاق اور کانسٹیبل رفاقت دم توڑ گئے تھے،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔