Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا،کوہاٹ روڈ سے کراچی کے لیاری گینگ وار کا کارندہ پکڑا گیا۔ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے، داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھروں کی تلاشی لی گئی، اس دوران گیارہ افغان باشندوں سمیت چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا،جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر محکمہ انسداد دہشتگردی اور حساس اداروں نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ کے اہم کارندے راشد بلوچ عرف راشد چیچی کو گرفتار کر لیا، ملزم مختلف وارداتوں میں کراچی پولیس کو مطلوب تھا۔
پشاور:پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا،کوہاٹ روڈ سے کراچی کے لیاری گینگ وار کا کارندہ پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے، داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھروں کی تلاشی لی گئی، اس دوران گیارہ افغان باشندوں سمیت چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا،جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر محکمہ انسداد دہشتگردی اور حساس اداروں نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ کے اہم کارندے راشد بلوچ عرف راشد چیچی کو گرفتار کر لیا، ملزم مختلف وارداتوں میں کراچی پولیس کو مطلوب تھا۔