شائع 20 فروری 2016 09:49am

ہولی وڈ اینی میٹڈ فلم ”سنگ “کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک:ہولی وڈ اینی میٹڈ فلم سنگ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے فلم اکیس دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔سنگنگ اور کامیڈی کا تڑکا لئے ہولی وڈ اینی میٹڈ فلم سنگ کا نیا ٹریلر آتے ہی چھا گیا۔

فلم میں بسٹر مون نامی جانور اپنی تھیٹر بزنس کو بچانے کیلئے سنگنگ مقابلے کا انعقاد کرتا ہے جہاں گلوکاری کے میدان میں کچھ کر دکھانے کا عزم لئے جانور اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئے گے۔جو شائقین کو ہنسنے پر مجبور کردے گا۔

فلم میں کے مرکزی کرداروں کیلئے میتھو میک کینگے ،ریسی ویتھرسپون اور سیتھ میک فارلنس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے مزاح سے بھرپور ہولی وڈ فلم اکیس دسمبر کو امریکی سینما گھروں میں قہقہے بکھیرے گی۔

Read Comments