اپ ڈیٹ 26 جنوری 2019 09:44am

آزاد کشمیرمیں جیپ کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق

مظفرآباد:آزاد کشمیر کے ضلع حویلی  میں جیپ کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں 5مسافر جاں بحق  جبکہ 11زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کومسافر وین کہوٹہ جارہی تھی کہ آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے گاؤں ہالن شمالی میں پھسلن کے باعث گاڑی حادثے کا شکارہوگئی۔

حادثے  میں 5 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں محمد عاصم،محمد حنیف ،نذیراور عمیر شامل ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ،انتظامیہ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے ،جنہوں نے لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ اسپتال باغ منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چند افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ہلاکتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

Read Comments