مہمند ایجنسی:چیک پوسٹ پرحملہ،5 دہشتگرد ہلاک

اپ ڈیٹ 20 فروری 2016 10:48am

مہمند ایجنسی :مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا،جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگردمارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز غلنئی میں دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا،ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایف سی اہلکار حملے میں محفوط رہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Read Comments