لال مسجدکیس:مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

شائع 20 فروری 2016 10:51am

اسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لال مسجد آپریشن کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہو ئے سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

لال مسجد آپریشن کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ پرویز القادر میمن نے سماعت مکمل کر کے تیرہ فروری کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، کیس کی سماعت سولہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

Read Comments