شائع 20 فروری 2016 11:06am

رتیک اورورون کرنے جارہے ہیں کچھ خاص۔۔

ممبئی:بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار رتیک روشن اور نو جوانوں کے دل کی دھڑکن ورون دھون اب نظر آئیں گے ایک ساتھ۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق رتیک روشن اور ورون دھون بھارتی ٹی وی کے نجی چینل سے شروع ہونے والے ڈانسنگ رئیلٹی شو کے جج بنیں گے۔

بولی وڈ میں بہترین ڈانسر سمجھے جانے والے اداکار رتیک روشن اس سے پہلے بھی ایک بار ڈانسنگ شو جج کر چکے ہیں جس میں ان کے ساتھ بھارت کی معروف کوریو گرافر فرح خان بھی تھیں ،جبکہ ورون اپنے ڈانس سے گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم اے بی سی ڈی ٹوکے ذریعے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا چکے ہیں۔یہ ہی وجہ ہے کہ اس نئے رئیلٹی شو میں دونوں اداکاروں کو جج بننے کا موقع دیا جارہا ہے۔

Read Comments