Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی انیسویں پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا،پنجاب بھر سے بانوے ریسکیورز پاس آیو¿ٹ ہو گئے۔ تقریب میں سکاٹش پارلیمنٹ کے رکن حنظلہ ملک نے بھی شرکت کی۔ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہونے والی اس تقریب میں تربیت پانے والے جوانوں کو پہلے مرحلے میں میڈیکل، ریسکیو، فائر فائٹنگ اور بلندی سے ریسکیو کرنے کی تربیت دی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر سکاٹش پارلیمنٹ حنظلہ ملک کا کہنا تھا کہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو پیشہ ورانہ مہارات کے اعتبار سے پاک فوج کے ہم پلا ہے۔ اس سروس کے یو کے میں تربیت پانے والے افسران کی صلاحیت کا اعتراف وہاں کے افسران نے بھی کیا ہے۔ اکیڈمی کے ڈی جی بریگیڈئر ریٹائرڈ امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ غلط فون کالز اور بے ہنگم ٹریفک جائے وقوعہ پر پہنچنے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔پاس آوٹ ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھاکہ وہ تمام صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں گے۔ تربیت پانے والوں کے والدین بھی اس موقع پر خوش دکھائی دیئے۔منتظمین کے مطابق اکیڈمی میں پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر کے جوانوں کو بھی تربیت دی جا رہی ہے۔
لاہور :لاہور میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی انیسویں پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا،پنجاب بھر سے بانوے ریسکیورز پاس آیو¿ٹ ہو گئے۔ تقریب میں سکاٹش پارلیمنٹ کے رکن حنظلہ ملک نے بھی شرکت کی۔
ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہونے والی اس تقریب میں تربیت پانے والے جوانوں کو پہلے مرحلے میں میڈیکل، ریسکیو، فائر فائٹنگ اور بلندی سے ریسکیو کرنے کی تربیت دی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممبر سکاٹش پارلیمنٹ حنظلہ ملک کا کہنا تھا کہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو پیشہ ورانہ مہارات کے اعتبار سے پاک فوج کے ہم پلا ہے۔ اس سروس کے یو کے میں تربیت پانے والے افسران کی صلاحیت کا اعتراف وہاں کے افسران نے بھی کیا ہے۔ اکیڈمی کے ڈی جی بریگیڈئر ریٹائرڈ امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ غلط فون کالز اور بے ہنگم ٹریفک جائے وقوعہ پر پہنچنے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
پاس آوٹ ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھاکہ وہ تمام صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں گے۔ تربیت پانے والوں کے والدین بھی اس موقع پر خوش دکھائی دیئے۔منتظمین کے مطابق اکیڈمی میں پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر کے جوانوں کو بھی تربیت دی جا رہی ہے۔