شائع 29 جنوری 2019 04:05pm

لورالائی حملہ، آئی جی کمپلیکس کوکلیئر کرالیا: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاکستان فوج نےڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی پر حملہ کرنے والے دو دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی کوکلیئر کرالیا۔حملہ آورتمام دہشتگرد مارے گئے۔

حملے میں9 افراد شہید اور 21زخمی ہوئے۔شہید ہونے والوں میں 3پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔ جبکہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں  12 پولیس اہلکاراور 9امیدوار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 3خودکش حملہ آوروں نےکمپلیکس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ایک خودکش حملہ آور نے گولی لگنے کے بعد خود کو اڑالیا۔جبکہ باقی 2خودکش حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئےایک  کمرے میں گھس گئے۔

حملے کے وقت کمپلیکس میں800امیدوار موجودتھے۔ ایف سی بلوچستان اور فوجی دستےموقع پر پہنچے اور کلیئرنس آپریشن میں باقی2 حملہ آوروں کو بھی ماردیا۔

تمام امیدواروں کومحفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا ہے جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

Read Comments