Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سندھ حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکی عدالتی کمیشن بنانے کی پیشکش قبول کرلی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے وفاقی حکومت ایف آئی اے کی صوبے میں کارروائیوں پر کمیشن تشکیل دے۔سندھ حکومت نے ایف آئی اے کے چھاپوں پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی وفاق کی تجویز منظورکرلی ہے۔چودھری نثار علی خان نے یہ تجویز پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کے بیان کے ردعمل میں دی تھی۔ ترجمان حکومت سندھ کے مطابق ایف آئی اے نے کے ایم سی کے دفاترسے پندرہ ہزار سے زائدفائلیں قبضے میں لیں،ایف آئی اے کو صوبائی محکموں میں مداخلت کا اختیار نہیں، ایف آئی اے نے کارروائی کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز اور اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان حکومت سندھ کے مطابق صوبائی حکومت کے پاس محکموں میں بد عنوانی کیخلاف کارروائی کا اپنا طریقہ کار موجود ہے۔
کراچی :سندھ حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکی عدالتی کمیشن بنانے کی پیشکش قبول کرلی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے وفاقی حکومت ایف آئی اے کی صوبے میں کارروائیوں پر کمیشن تشکیل دے۔
سندھ حکومت نے ایف آئی اے کے چھاپوں پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی وفاق کی تجویز منظورکرلی ہے۔چودھری نثار علی خان نے یہ تجویز پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کے بیان کے ردعمل میں دی تھی۔ ترجمان حکومت سندھ کے مطابق ایف آئی اے نے کے ایم سی کے دفاترسے پندرہ ہزار سے زائدفائلیں قبضے میں لیں،ایف آئی اے کو صوبائی محکموں میں مداخلت کا اختیار نہیں، ایف آئی اے نے کارروائی کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز اور اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی ہے۔
ترجمان حکومت سندھ کے مطابق صوبائی حکومت کے پاس محکموں میں بد عنوانی کیخلاف کارروائی کا اپنا طریقہ کار موجود ہے۔