نواز شریف نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،عمران خان

شائع 20 فروری 2016 02:29pm

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک مرتبہ پھر نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

آج نیو ز کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب اگر اچھا کام کرے تو ہمیں اس کی حمایت کرنی چاہیئے، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں،نیب کے خلاف بات کی تو نون لیگ کی مخالفت کریں گے۔

Read Comments