Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبرپختونخوا کے تئیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے، پشاور سمیت صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے، باون ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے تئیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں ،پشاور ،نوشہرہ،مردان ،چارسدہ ،صوابی، کوھاٹ،کرک، ہنگوں، بنوں،ڈی آئی خان،لکی مروت ،ٹانک،مانسہرہ، ایبٹ آباد ،اپراورلوئردیر،بونیر،ملاکنڈ،چترال،سوات، بٹ گرام،اور تورغرمیں الیکشن ہو رہے ہیں،مجموعی طور پرتین سو چھپن نشستوں پرآٹھ سو اٹھائیس امیدوار مدمقابل ہیں،ایک سو انتالیس ویلیج نیبرہوڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پرچار سو تینتالیس امیدوار،خواتین کی نشستوں پردو سو،مزدور اور کسان کی نشستوں پرچھپن امیدوار آمنے سامنے ہیں، نوجوانوں کی نشستوں پرسینتالیس اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر چار امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،ضلع کونسلوں کے سار وارڈز کے جنرل نشستوں پرپینتیس امیدوار جبکہ تحصیل کونسلوں کے آٹھ وارڈز کی جنرل نشستوں پرتینتالیس امیدوار مدمقابل ہیں، واضح رہے کہ اس ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پانچ سو چوہتر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ صوبہ بھرمیں ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں چھ لاکھ ترانوے ہزار پانچ سو دوووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد تین لاکھ اٹھانوے ہزار آٹھ سو چار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد دو لاکھ چورانوے ہزار چھ سواٹھانوے ہے،انتخابات کے لیے چھ سو نوپولنگ اسٹیشنز قائم،دو سو نواسی انتہائی حساس اور دو سو بتیس کو حساس قرار دے دیا گیا۔انتخابی عملہ تعینات کردیا گیا،ضمنی انتخابات کے موقع پرصوبہ بھرمیں سیکورٹی کے لیے باون ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
پشاور:خیبرپختونخوا کے تئیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے، پشاور سمیت صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے، باون ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے تئیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں ،پشاور ،نوشہرہ،مردان ،چارسدہ ،صوابی، کوھاٹ،کرک، ہنگوں، بنوں،ڈی آئی خان،لکی مروت ،ٹانک،مانسہرہ، ایبٹ آباد ،اپراورلوئردیر،بونیر،ملاکنڈ،چترال،سوات، بٹ گرام،اور تورغرمیں الیکشن ہو رہے ہیں،مجموعی طور پرتین سو چھپن نشستوں پرآٹھ سو اٹھائیس امیدوار مدمقابل ہیں،ایک سو انتالیس ویلیج نیبرہوڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پرچار سو تینتالیس امیدوار،خواتین کی نشستوں پردو سو،مزدور اور کسان کی نشستوں پرچھپن امیدوار آمنے سامنے ہیں، نوجوانوں کی نشستوں پرسینتالیس اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر چار امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،ضلع کونسلوں کے سار وارڈز کے جنرل نشستوں پرپینتیس امیدوار جبکہ تحصیل کونسلوں کے آٹھ وارڈز کی جنرل نشستوں پرتینتالیس امیدوار مدمقابل ہیں، واضح رہے کہ اس ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پانچ سو چوہتر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ صوبہ بھرمیں ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں چھ لاکھ ترانوے ہزار پانچ سو دوووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد تین لاکھ اٹھانوے ہزار آٹھ سو چار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد دو لاکھ چورانوے ہزار چھ سواٹھانوے ہے،انتخابات کے لیے چھ سو نوپولنگ اسٹیشنز قائم،دو سو نواسی انتہائی حساس اور دو سو بتیس کو حساس قرار دے دیا گیا۔انتخابی عملہ تعینات کردیا گیا،ضمنی انتخابات کے موقع پرصوبہ بھرمیں سیکورٹی کے لیے باون ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔