شائع 21 فروری 2016 07:49am

کترینہ صحافی بننے کے لیے ہیں تیار

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکار کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس میںصحافی کا کردار نبھائیں گی۔جگا جاسوس میں کترینہ کیف کے ساتھ رنبیر کپور جلوہ گر ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق رنبیر اور کترینہ کے درمیان ہونے والے اختلافات کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے، جس کی وجہ سے فلم کے ہدایت کار بہت پریشان ہیں۔

یاد رہے کہ جگا جاسوس رواں سال جون میں ریلیز ہونی تھی لیکن چونکہ فلم کی شوٹنگ اب روک گئی ہے لہذا اب فلم کب ریلیز ہوگی اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Read Comments