کراچی :بھنگوریہ فیکٹری آتشزدگی پر قابوپالیا گیا

اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2015 05:23am

کراچی میں بھنگوریہ گوٹھ میں واقع تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی کے علاقے عزیزآباد نمبر ایک بھنگوریہ گوٹھ میں واقع تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، چار منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

فائربرگیڈ کی دس گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق چار منزلہ عمارت کی تیسری منزل پرلگنے والی آگ کی وجہ تاحال نہیں معلوم ہوسکی۔تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کو دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔

Read Comments