Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ژوب:ژوب میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔کمشنر ژوب ڈیژون فواد ربانی کے مطابق ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، راکٹ لانچرز اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
ژوب:ژوب میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔
کمشنر ژوب ڈیژون فواد ربانی کے مطابق ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، راکٹ لانچرز اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔