ملک بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

اپ ڈیٹ 21 فروری 2016 08:13am

اسلام آباد:گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے تاہم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، راولپنڈی،ہزارہ ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ پشاور، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان ،ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش مری میں سینتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Read Comments