Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زبان نہ صرف جذبات کے اظہار و خیال کا زریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہوتی ہے،پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے،جسے اڑتالیس فیصد افراد بولتے ہیں۔مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زبان کسی بھی قوم کے لیے نہایت اہمیت کی حامل اور اس کی پہچان ہوتی ہے،قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔مادری زبانوں کے ہر لفظ اور جملے میں قومی روایات،تہذیب و تمدن،ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے۔ زبان کو مادری اور ثقافتی ورثے کی بقاء اور اس کے فروغ کا سب سے موٴثر زریعہ سمجھا جاتا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی زہنی نشونما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے،آج کے جدید دور میں مادری زبان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زبان نہ صرف جذبات کے اظہار و خیال کا زریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہوتی ہے،پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے،جسے اڑتالیس فیصد افراد بولتے ہیں۔
مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زبان کسی بھی قوم کے لیے نہایت اہمیت کی حامل اور اس کی پہچان ہوتی ہے،قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔مادری زبانوں کے ہر لفظ اور جملے میں قومی روایات،تہذیب و تمدن،ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے۔
زبان کو مادری اور ثقافتی ورثے کی بقاء اور اس کے فروغ کا سب سے موٴثر زریعہ سمجھا جاتا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی زہنی نشونما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے،آج کے جدید دور میں مادری زبان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔