وزیر اعظم پر خیبر پختونخوا پر توجہ دینے پر زور

شائع 21 فروری 2016 02:08pm

پشاور :عمران خان کہتے ہیں کہ وزیراعظم اورنج ٹرین پر پیسہ لگانے اور بیرون ملک دورے کرنے کے بجائے خیبر پختونخوا پر توجہ دیں،یہاں اتنی گیس ہے کہ باہر سے منگوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ متنی میں کھدائی کے دوران چھ مقامات سے گیس نکل آئی،خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائر بڑی مقدار میں موجود ہیں مگر اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب باہر کے دورے کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا پر توجہ دیں،پنجاب اور سندھ میں گیس کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں اور خیبر پختونخوا میں بڑھ رہے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی خیبرپختونخوا میں سو ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے پر تیار ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا پر پیسہ خرچ کرنے سے زیادہ فائدہ ہو گا۔

Read Comments