شائع 21 فروری 2016 02:32pm

لندن فیشن ویک پورے آب و تاب سے جاری

لندن :لندن فیشن ویک میں خوبرو ماڈلز دیدہ ریمپ پر حسن کے جلوے بکھیرنے کر شائقین کی داد وصول کررہی ہیں۔

لندن فیشن ویک پورے و آب و تاب کےساتھ جاری ہے، جسے دیکھنے فیشن کی دنیا میںدلچسپی رکھنےوالے افراد کا کا ہجوم امڈ آیا ہے۔ فیشن ویک میں برطانوی ڈیزائنر ہولی فلٹن کے موسم سرما اور موسم خزاں ملبوسات کی نمائش کی گئی ،جنہیں پہن ماڈلز کی ریمپ پر واک نے شائیقن کے دل موہ لئے۔گہرے رنگ کے ملبوسات اور ہاتھوں میں میچنگ بیگز شرکا کی توجہ کا مرکز بنے ، حسن کے جلوے بکھیرتی ماڈلز نے شرکا کی خوب داد بھی وصولی۔اس بار لندن فیشن ویک میں اڑتیس ڈیزائنرز اپنی کلیکشن پیش کرینگے ،فیشن ویک کل تک جاری رہے گا۔

Read Comments