A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial) on
پوسٹ پر انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب وہ اڑیسہ سے کنسرٹ میں شرکت کرکے واپس آگئے ہیں اور ان کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کو مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی قباہت محسوس نہیں ہورہی ہے۔
سونو نگم نے مزید کہا ہے کہ کبھی بھی کسی الرجی کو معمول نہیں تصور کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے خود اپنی حالت کو مداحوں کیلئے بھی سبق قرار دیا اور کہا ہے کہ کبھی بھی اس حوالے سے کوئی چانس نہ لیں۔
گلوکار نے مزید کہا کہ اگر الرجی کے بعد ہسپتال قریب نہیں ہوتا تو یقینی طور پر انکی طبیعت مزید بگڑ گئی ہوتی۔ اس موقعے پر مداحوں کی جانب سے نیک تمنا کا اظہار کرنے پر انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔