کراچی میں پولیس کا چھاپہ، ایک منشیات فروش گرفتار

شائع 22 فروری 2016 05:59am

کراچی:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کٹی پہاڑی پر پولیس نے چھاپے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کٹی پہاڑی کے قریب پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے منشیات فروش کا تعلق بھالو گروپ سے ہے اور منشایات کا اڈا چلا رہا تھا،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم بھتہ خوری، پولیس اور میڈیا وینز پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث ہے۔

ملزم کو گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا ہے، دوران تفتیش مزید اہم انکشافات ہونے کا بھی امکان ہے۔

Read Comments