سوات سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

اپ ڈیٹ 22 فروری 2016 08:04am

سوات :سوات کے علاقے مٹہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پر سوات کے علاقے مٹہ میں کارروائی کی۔گرفتار دہشت گرد چمن شاہ پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ زیر حراست دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Read Comments