ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ دیپیکا ہالی وڈمیں کام کررہی ہیں بہت اچھی بات ہے لیکن میں ہالی وڈ کیلئے نہیں بنی ہوں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی وڈ کی مشہور اداکارائیں دیپیکا اور پریانکا نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے بولی ود سے ہالی وڈ تک کاسفر نہایت کامیابی سے طے کرلیا ہے۔
اسی حوالے سے جب کرینہ سے پوچھا گیا کہ ان کا بھارتی اداکاراﺅں کا ہالی وڈ میں جا کر کام کرنے کے حوالے سے کیا کہنا ہے تو انہوں نے کہا کہ دیپیکا اور پریانکا بہت اچھی اداکارائیں ہیں لیکن مجھے لگتا ہے میں ہالی وڈ کیلئے نہیں بنی۔
ایک انٹرویو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو ہمیشہ بہترین کردار ملتے ہیں ،اس کی مثال میری والدہ ببیتا اور میری ساس شرمیلا ٹیگور ہیں انہیں ہمیشہ اچھے کردار کی آفر آئی یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم کیا چیز کرناچاہتے ہیں اور کیا نہیں۔
مجھے ہما ری انڈسٹری میں اتنے زیادہ پاور فل کردار دئے جاتے ہیں کہ کسی اور انڈسٹری میں جاکر کام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ اگر آ پ کو اچھی اداکاری آتی ہے تو آپ اسی سال کی عمر تک اداکاری کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پریانکا امیریکن ٹی وی شو کوانٹیکو کے ذریعے ہالی وڈ میں اپنی الگ پہچان بنا چکی ہیں اور دیپیکا ہالی وڈ میں اپنی آنے والی فلم بے واچ کے ذریعے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جبکہ کرینہ فی الحال وہاں کوئی کام نہیں کر رہیں۔