بینظیرقتل کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی

اپ ڈیٹ 22 فروری 2016 10:22am

راولپنڈی: بینظیربھٹو قتل کیس میں پراسیکیوٹرکی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیرکسی کارروائی کے چوبیس فروری تک ملتوی کردی۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے بینظیربھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ کیس کے گواہ شعیب احمد عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ پراسیکیوٹرکی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔ عدالت نے گواہ کودوبارہ حاضری پرپابند کیا اور پرا سیکیوٹرکونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت بغیر کسی کارروائی کے چوبیس فروری تک ملتوی کردی ہے۔

Read Comments