وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی کابینہ کمیٹی کااجلاس

شائع 22 فروری 2016 11:00am

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جاری منصوبوں کو بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت توانائی کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس میں سیکرٹری پانی وبجلی نے شرکا کو بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ آئندہ برس تک نوہزارنوے میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی، دس سال کے مقابلے میں گزشتہ برس لائن لاسسز سب سے کم رہے ،جبکہ وصولیوں کی مد میں اکاون ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لائن لاسسزمیں کمی سے قومی خزانیکودس ارب کا فائدہ ہوا،دوہزارپندرہ بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بہترین سال رہا،نجی بجلی گھروں سے پندرہ ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کی گئی،وزیراعظم نوازشریف نے ہدایت کی کہ ملک میں جاری توانائی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے۔اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ،وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کے علاوہ دیگروزراء اورمتعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

Read Comments