وہ ادا کار۔۔جن کیلئے ہنسنا ایک سزا ہے۔۔
شوبز انڈسٹری میں بہت کم ایسے اداکار ہیں جو کیمرے کے سامنے ہنستے ہوئے بہت خوبصورت نظر آتے ہیں اور جن کی مسکراہٹ کوہم ہزار وولٹ کے بلب سے تشبیہ دے سکتے ہیں ،لیکن کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جنہیں آپ نے کبھی بھی ہنستے ہوئے نہیں دیکھاہوگا۔ آج ہم آپ کیلئے ان مشہور ہستیوں کی تصاویر لے کر آئے ہیں جو کیمرے کے سامنے اس طرح کھڑے ہوجاتے ہیں جیسے انہیں کسی سزا میں کھڑا کیا گیا ہو ،ایسے اداکاروں کو آپ مغرور بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ اپنے مداحوں کیلئے تصویر کھنچواتے وقت ایک ہلکی سی مسکراہٹ بھی دینا گوارا نہیں کرتے۔ شان شاہد شان پاکستان فلم انڈسٹری کے مایا ناز اداکار ہیں ،وہ جتنے بہترین اداکار ہیں اس سے زیادہ با اخلاق بھی ہیں لیکن تصاویر لیتے وقت وہ شازو نادر ہی مسکراتے ہیں۔ عماد عرفان عماد کیمرے کے سامنے نہایت خوبصورت نظر آتے ہیں لیکن کوئی انہیں بتائے اگر کیمرے کے سامنے وہ ذرا سا مسکرا بھی لیں تواور زیادہ خوبصورت نظر آئیں گے۔ سارہ بھروانا سارہ مشہور گلوکار عاطف اسلم کی شریک حیات ہیں اوراسی وجہ سے وہ ہر وقت کیمر ے کی نظروں میں رہتی ہیں ،لیکن کیمرے کے سامنے آپ نے بہت کم انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ صنم سعید صنم سعید پاکستانی خواتین میں بے انتہا مقبول ہیں اگر یہ کہا جائے کہ ان کے مداحوں میں خواتین کی تعداد مرد حضرات سے زیادہ ہے تو غلط نہ ہوگا،لیکن تصاویر کھینچواتے وقت انہیں اپنے مداحوں کا ذرا بھی خیال نہیں آتا ورنہ ایک چھوٹی سی مسکراہٹ تو ضرور آتی ان کے چہرے پر۔ اُشنا شاہ