Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران خاتون پرتیزاب پھینک دیا،خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔کورنگی ابراہیم حیدری کے رہائشی یامین نے گھریلو جھگڑے کے دوران اہلیہ ریما کے منہ پر تیزاب پھینک دیا اورفرار ہوگیا، تیزاب سے ریما کا چہرہ جھلس گیا اور اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقہ پولیس یامین کو تلاش کررہی ہے،اہل محلہ کے مطابق یامین کے تین بچے ہیں اوروہ کافی عرصے سے بیروزگارتھا جس کے باعث میاں بیوی میں اکثرجھگڑے ہوتے تھے۔ حکومت سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیا، وزیر اعلٰی سندھ کی مشیر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے ریما کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
کراچی :کراچی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران خاتون پرتیزاب پھینک دیا،خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کورنگی ابراہیم حیدری کے رہائشی یامین نے گھریلو جھگڑے کے دوران اہلیہ ریما کے منہ پر تیزاب پھینک دیا اورفرار ہوگیا، تیزاب سے ریما کا چہرہ جھلس گیا اور اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقہ پولیس یامین کو تلاش کررہی ہے،اہل محلہ کے مطابق یامین کے تین بچے ہیں اوروہ کافی عرصے سے بیروزگارتھا جس کے باعث میاں بیوی میں اکثرجھگڑے ہوتے تھے۔
حکومت سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیا، وزیر اعلٰی سندھ کی مشیر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے ریما کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔