Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مردان :مردان میں تحریک انصاف انٹر پارٹی الیکشن کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی۔ دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے یونین کونسل رویرا سے تحریک انصاف کے ضلعی ناظم اقتدار خان شدید زخمی ہو گئے۔مردان میں تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن کے لیے اجلاس جاری تھا کہ اس دوران پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے درمیان تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کے ضلعی ناظم اقتدار خان زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔
مردان :مردان میں تحریک انصاف انٹر پارٹی الیکشن کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی۔ دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے یونین کونسل رویرا سے تحریک انصاف کے ضلعی ناظم اقتدار خان شدید زخمی ہو گئے۔
مردان میں تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن کے لیے اجلاس جاری تھا کہ اس دوران پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے درمیان تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کے ضلعی ناظم اقتدار خان زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔