پلڈاٹ نے سالانہ رپورٹ جاری کردی

اپ ڈیٹ 23 فروری 2016 05:40am

کراچی:پلڈاٹ نے سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ جماعت اسلامی سب سے زیادہ جمہوری جماعت قرار دی گئی ہے۔ حکمراں جماعت یعنی ن لیگ جمہوریت میں سب سے پیچھے یعنی ساتویں نمبر پر ہے۔پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ پلڈاٹ کے جمہوری امتحان میں فیل ہوگئی۔

جمہوریت کی دعویدار تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں لیکن ان میں جمہوریت کے جراثیم کتنے ہیں، پلڈاٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ نے سب بتادیا۔

سروے کے مطابق اندرونی اسٹرکچر میں جمہوری اقدار کا پاس کرنے والی جماعتوں میں پہلا نمبر جماعت اسلامی کا ہے
دوسرے نمبر پر نیشنل پارٹی اورتحریک انصاف کا تیسر نمبر ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی چالیس فیصد پوائنٹ کے ساتھ چوتھے اورپیپلز پارٹی چھتیس فیصد پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی
سروے میں جماعت اسلامی کو چھپن، نیشنل پارٹی کے سینتالیس اور تحریک انصاف چوالیس پوائنٹس ملے۔

جے یو آئی ف اورایم کیو ایم تینتیس فیصد پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے،مسلم لیگ ن اکتیس فیصد پوانٹ کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہی۔

اس دلچسپ سروے پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے نعیم الحق نے کہا کہ کہ نوازشریف اگر اپنی جماعت کو جمہوری جماعت بنانا چاہیں تو عمران خان ان کی رہنمائی کےلئے تیار ہیں۔

Read Comments