Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:بھارت میں ہنگاموں کے باعث لاہور سے انڈیا جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس سروس معطل کر دی گئی ، پاکستان میں پھنسے دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کے ویزوں میں تاحکم ثانی توسیع کردی گئی ہے۔بھارتی ریاست ہریانہ میں جاری فسادات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، پانچ روز سے جاری لڑائی جھگڑوں میں کئی افراد کی جانیں بھی جاچکیں ،لیکن اب فسادات کے اثرات پاکستان تک پہنچنے لگے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو لاہور سے بہتر مسافروں کو لے کر روانہ ہونا تھا،لیکن بھارتی ریاست ہریانہ میں ہنگاموں کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ٹرین سروس بھارت کی درخواست پر معطل کی گئی ہے۔ سروس معطلی کے بعد ریلوے انتظامیہ نے کئی مسافرو ں کو اطلاع دی لیکن دور دراز شہروں سے آنے والے مسافر رات کو ہی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔ریلوے انتظامیہ نے بھارت جانے والے مسافروں کے مزید قیام کیلئے خصوصی انتظامات کئے۔بھارت جانے والے مسافر ٹرین سروس کی اچانک معطلی کے باعث پریشانی کا شکار ہوگئے۔بھارتی مسافروں کا کہنا تھا سروس معطل ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔پا کستان میں پھنسے دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کے ویزوں میں تاحکم ثانی توسیع کردی گئی ہے،بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کے ویزے میں توسیع پر بات چیت جاری ہے۔اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق سروسز کی بحالی تک پاکستان میں پھنسے مسافروں کے ویزوں کی مدت میں توسیع سمجھی جائے گی۔نئی دلی میں میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے ویزے کا معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منظور میمن کا کہنا ہے پاکستانیوں سے رابطے کیلئے فوکل پرسن بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
لاہور:بھارت میں ہنگاموں کے باعث لاہور سے انڈیا جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس سروس معطل کر دی گئی ، پاکستان میں پھنسے دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کے ویزوں میں تاحکم ثانی توسیع کردی گئی ہے۔
بھارتی ریاست ہریانہ میں جاری فسادات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، پانچ روز سے جاری لڑائی جھگڑوں میں کئی افراد کی جانیں بھی جاچکیں ،لیکن اب فسادات کے اثرات پاکستان تک پہنچنے لگے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو لاہور سے بہتر مسافروں کو لے کر روانہ ہونا تھا،لیکن بھارتی ریاست ہریانہ میں ہنگاموں کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ٹرین سروس بھارت کی درخواست پر معطل کی گئی ہے۔
سروس معطلی کے بعد ریلوے انتظامیہ نے کئی مسافرو ں کو اطلاع دی لیکن دور دراز شہروں سے آنے والے مسافر رات کو ہی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔ریلوے انتظامیہ نے بھارت جانے والے مسافروں کے مزید قیام کیلئے خصوصی انتظامات کئے۔بھارت جانے والے مسافر ٹرین سروس کی اچانک معطلی کے باعث پریشانی کا شکار ہوگئے۔
بھارتی مسافروں کا کہنا تھا سروس معطل ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔پا کستان میں پھنسے دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کے ویزوں میں تاحکم ثانی توسیع کردی گئی ہے،بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کے ویزے میں توسیع پر بات چیت جاری ہے۔
اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق سروسز کی بحالی تک پاکستان میں پھنسے مسافروں کے ویزوں کی مدت میں توسیع سمجھی جائے گی۔نئی دلی میں میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے ویزے کا معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منظور میمن کا کہنا ہے پاکستانیوں سے رابطے کیلئے فوکل پرسن بھی تعینات کردیا گیا ہے۔