دوستی بس لاہورسے3مسافروں کولیکر امرتسر روانہ

اپ ڈیٹ 23 فروری 2016 08:12am

لاہور:دوستی بس لاہور سے تین مسافروں کو لیکر امرتسر روانہ ہو گئی ہے،سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کا فیصلہ کل ہوگا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق جمعرات کیلئے روانگی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

آج صبح دس بجے تین مسافروں کو لیکر دوستی لاہور سے بھارتی شہر امرتسر کے لئے روانہ ہو گئی۔ تاہم ترجمان پی ٹی ڈی سے کے مطابق لاہور سے دہلی کے لئے دوستی بس سروس کی بحالی کا فیصلہ بھارت سے کلیرنس کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری طرف ترجمان ریلوے کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی جمعرات کو بھارت روانگی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، اور جیسے ہی بھارتی حکام سے کلیرنس ملے گی ٹرین بھارتروانہ کر دی جائے گی۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں کشیدگی کے باعث دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس معطل کر دی گئی تھی۔

Read Comments