شائع 13 مارچ 2019 05:12pm

معاشی استحکام امن کیلئے ناگزیر ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی سرحدوں پر پاکستان کو افغانستان کے ساتھ مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام امن کیلئے ناگزیر ہے۔ تاہم پلوامہ واقعے کے بعد مشرقی سرحد پر بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ دہشتگردی کے خلاف اپوزیشن سے مل کر حکمت عملی طے کریں گے۔

Read Comments