کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،سراج الحق

شائع 23 فروری 2016 01:13pm

لاہور:جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ کرپشن کے خلاف آخری لڑائی لڑنا ہوگی۔

منصورہ لاہور میں امیر جماعت سینیٹر سراج الحق کی صدارت میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میں کرپشن فری پاکستان تحریک کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔اس موقع پر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ روزانہ ہونے والی بارہ تا پندرہ ارب روپے کی کرپشن ملک کی بنیادیں کھوکھلی کررہی ہے،عوام ،اساتذہ ،طلباء ،قانون دان اور معاشی ماہرین کرپشن فری پاکستان تحریک کا حصہ بنیں۔

کرپشن فری پاکستان تحریک،قومی وحدت اور خود مختاری کے تحفظ کی تحریک ہے،عوام کرپشن فری پاکستان تحریک میں تحریک پاکستان کے جذبہ سے شامل ہوں۔

Read Comments