Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ کے پی کے میں عمران خان کی جانب سے امریکی آئل کمپنی کا این اوسی منسوخ کرنے کا الزام درست نہیں۔کمپنی نوے روز میں کام کرنے کی پابند تھی،پانچ سال بعد بھی کام شروع نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا خیبرپختونخوا میں امریکی آئل کمپنی کا این اوسی منسوخ کرنے کا الزام درست نہیں۔امریکی کمپنی سے سال قبل پانچ اعشاریہ نوملین ڈالرکا معاہدہ ہوا تھا،جس نے نوے روزمیں کام شروع کرنا تھا مگرپانچ سال بعد بھی عملدرآمد نہ ہوسکا۔کمپنی کونوٹس جاری کیا ہے،این اوسی منسوخ نہیں کیا۔کام نہ کرنے پرگیس تلاش کرنے والی گیارہ کمپنیوں کے این اوسی منسوخ کئے۔خیرپختونخوامیں چھ سے سات ارب روپے کی گیس چوری ہورہی ہے۔وزیراعلیٰ کو گیس چوری کے بارے میں آگاہ کیا مگرانہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کرسکتا۔
اسلام آباد:شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ کے پی کے میں عمران خان کی جانب سے امریکی آئل کمپنی کا این اوسی منسوخ کرنے کا الزام درست نہیں۔کمپنی نوے روز میں کام کرنے کی پابند تھی،پانچ سال بعد بھی کام شروع نہیں کیا گیا۔
وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا خیبرپختونخوا میں امریکی آئل کمپنی کا این اوسی منسوخ کرنے کا الزام درست نہیں۔امریکی کمپنی سے سال قبل پانچ اعشاریہ نوملین ڈالرکا معاہدہ ہوا تھا،جس نے نوے روزمیں کام شروع کرنا تھا مگرپانچ سال بعد بھی عملدرآمد نہ ہوسکا۔کمپنی کونوٹس جاری کیا ہے،این اوسی منسوخ نہیں کیا۔کام نہ کرنے پرگیس تلاش کرنے والی گیارہ کمپنیوں کے این اوسی منسوخ کئے۔خیرپختونخوامیں چھ سے سات ارب روپے کی گیس چوری ہورہی ہے۔وزیراعلیٰ کو گیس چوری کے بارے میں آگاہ کیا مگرانہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کرسکتا۔