وفاق تمام اکائیوں کے حقوق کا خیال رکھے،مولا بخش چانڈیو

شائع 23 فروری 2016 01:40pm

حیدر آباد:مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مردم شماری سندھ کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔وفاق تمام اکائیوں کے حقوق کا خیال رکھے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مردم شماری ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،دیکھنا ہے کہ وفاق مردم شماری کے لیے کیا حالات پیدا کرتی ہے۔وفاق تمام اکائیوں کے حقوق کا خیال رکھے۔

مولا بخش چانڈیو نے چوہدری نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء نیب سے ڈرتے ہیں،کچھ وفاقی وزراء اپنی گفتگو اور فیصلوں سے پاکستانی اور وفاقی نہیں لگتے۔

مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں پر جب نیب نے ہاتھ رکھا تو انہیں قانون یاد آنے لگا ہے۔

Read Comments