بلوچستان ہائیکورٹ: پرویز مشر ف کو نوٹس جاری

شائع 23 فروری 2016 02:45pm

کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ نے نواب جمیل بگٹی کی جانب سے دائراپیل پر سماعت کرتے ہوئے تینوں فریقین پرویز مشرف، آفتاب شیر پاوٴ اور شعیب نوشیروانی کو نوٹسز جاری کردیئے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس شکیل بلوچ نے کیس کی سماعت کی اور جمیل اکبر بگٹی کی جانب سے دائر اپیل کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیا۔ جج جسٹس شکیل بلوچ نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا۔ نوابزادہ جمیل بگٹی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے تینوں ملزمان کی بریت کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Read Comments