Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بدین:بدین کے نواحی شہر کڈھن کے قریب قائم سفاری پارک سے نایاب ہرن اور دوسرے جانور غیر قانونی طور پر فروخت کئے جارہے ہیں۔جانور سے لطف اندوز ہونے والے عوام خالی پارک دیکھ کر مایوس ہوگئے۔کڈھن میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب وائلڈ لائف سفاری پارک اب تفریح گاہ کے بجائے کاروباری مرکز بن گیا ہے۔ جہاں موجود جانوروں کو یا تو فروخت کردیا گیا یا ضلع بدین میں آنے والے مختلف وزراء اور بالا افسران کو بطور تحفہ دے دیا گیا۔ افسران کی مبینہ کرپشن کے باعث پورا پارک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع بدین میں لوگوں کے تفریح کے لیے کوئی جگہ میسر نہیں۔ پارک میں ایک سو بیس ہرن ، بارہ سنگھے اور نیل گائے بھی موجود تھے۔
بدین:بدین کے نواحی شہر کڈھن کے قریب قائم سفاری پارک سے نایاب ہرن اور دوسرے جانور غیر قانونی طور پر فروخت کئے جارہے ہیں۔جانور سے لطف اندوز ہونے والے عوام خالی پارک دیکھ کر مایوس ہوگئے۔
کڈھن میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب وائلڈ لائف سفاری پارک اب تفریح گاہ کے بجائے کاروباری مرکز بن گیا ہے۔ جہاں موجود جانوروں کو یا تو فروخت کردیا گیا یا ضلع بدین میں آنے والے مختلف وزراء اور بالا افسران کو بطور تحفہ دے دیا گیا۔ افسران کی مبینہ کرپشن کے باعث پورا پارک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع بدین میں لوگوں کے تفریح کے لیے کوئی جگہ میسر نہیں۔ پارک میں ایک سو بیس ہرن ، بارہ سنگھے اور نیل گائے بھی موجود تھے۔