Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس انتیس فروری کو ہوگا۔ این ایف سی ایوارڈ ، بجلی کے واجبات اور مردم شماری سمیت دیگر امور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ سندھ حکومت کے ±پرزور اصرار پر مشترکہ مفاد کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں مردم شماری کو شامل کرلیا گیا ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سفارش پر وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس انتیس فروری کو طلب کیا ہے۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، کونسل کے ارکان اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ، بجلی کے واجبات اور دیگر امور زیرغور آئیں گے۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کونسل آف نیشنل میٹرالوجی انسٹی ٹیوٹ ایف پاکستان کے قیام کے بل پر بھی غور کیا جائے گا۔ ایل پی جی کی پیداوار اور تقسیم سے متعلق ایجنڈا بھی اجلاس کا حصہ ہے۔
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس انتیس فروری کو ہوگا۔ این ایف سی ایوارڈ ، بجلی کے واجبات اور مردم شماری سمیت دیگر امور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
سندھ حکومت کے ±پرزور اصرار پر مشترکہ مفاد کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں مردم شماری کو شامل کرلیا گیا ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سفارش پر وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس انتیس فروری کو طلب کیا ہے۔
اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، کونسل کے ارکان اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ، بجلی کے واجبات اور دیگر امور زیرغور آئیں گے۔
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کونسل آف نیشنل میٹرالوجی انسٹی ٹیوٹ ایف پاکستان کے قیام کے بل پر بھی غور کیا جائے گا۔ ایل پی جی کی پیداوار اور تقسیم سے متعلق ایجنڈا بھی اجلاس کا حصہ ہے۔