جماعت اسلامی کاکرپشن فری تحریک چلانےکااعلان

شائع 24 فروری 2016 05:43am

لاہور:جماعت اسلامی نے یکم مارچ سے کرپشن فری تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ سراج الحق کہتے ہیں کہ حالات بدلنے اور حکومت کو کرپشن کے خلاف اقدامات پر مجبور کرنے کیلئے بڑے جلسے اور دھرنے دیئے جائیں گے۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ پہلیا داروں پر غیرترقیاتی اخراجات کا بوجھ ڈالا جاتا ہے پھر بیلنس شیٹ میں اثاثوں کی قیمت کم کر دی جاتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ موجودہ نظام کی تبدیلی کیلئے یکم مارچ سے پورے ملک میں کرپشن فری تحریک چلائی جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نیب کیپاس ڈیڑھ سو میگا کرپشن کیسز کی فائلیں بند پڑی ہیں اور ہر کرپٹ چاہتا ہے کہ اس کے علاوہ دوسروں کا احتساب ہو۔ موجودہ حالات بدلنے کیلئے بڑے جلسے اور دھرنے دیے جائیں گے۔

Read Comments