شائع 24 فروری 2016 07:15am

بریڈ پٹ نے دیا اینجلینا کو دھوکا۔۔۔

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا شماربھارت کی خوش نصیب اداکاراﺅں میں ہوتا ہے اس کی وجہ ہے ان کی گزشتہ پچھلے عرصے میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلمیں۔

دیپیکا پڈوکون کی گزشتہ دو برسوں میں جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں سب بہترین بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اور اب انہوں نے کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے وہ کام کیا ہے جو بولی وڈ میں کسی اداکارہ نے پہلے کبھی نہیں کیا،انہوں نے ہالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ فلم سائن کی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دیپیکا ان دنوں کینیڈا میں اپنی فلم دا ریٹرن آف ایکسینڈر کیج کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس میں ان کے سا تھ مشہور اداکار ون ڈیزل مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دیپیکا نے ہالی وڈ کے مشہور اداکار اور اینجلینا جولی کے شوہر بریڈ پٹ کے ساتھ فلم سائن کی ہے جس کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔

Read Comments