شائع 24 فروری 2016 08:38am

پی ایس ایل کی کونسی ٹیم تھی وینا ملک کی فیورٹ؟

لاہور:پاکستان سپر لیگ نہ صرف پاکستانی کرکٹ میں خوشگوار ہوا کا جھونکا بن کر آئی بلکہ ہماری کر کٹ کو نئی زندگی بخش دی۔

پی ایس ایل کابخار عام شا ئقین کے علاوہ ہمارے اداکاروں پر بھی چڑھا ہوا نظر آیا، یہ ہی وجہ ہے کہ وہ لوگ بھی پی ایس ایل کے بارے میں مختلف بیانات دیتے نظر آئے۔

بات ہورہی ہے اداکاروں کی تو وینا ملک کیوں پیچھے رہتیں انہوں نے بھی پی ایس ایل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کی پشاور زلمی میری پسندیدہ ٹیم تھی لیکن وہ پہلے ہی کھیل سے باہر ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی کی ٹیم کے ہارنے کا مجھے افسوس تو ہے لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ جیت پاکستان کی ہوئی ہے ۔

Read Comments