این اے122،الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اپ ڈیٹ 24 فروری 2016 09:14am

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنماعلیم خان نے این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔

تحریک انصاف کے علیم ڈار نے اپنے وکیل سلمان راجا کی توسط سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کرتے ہوئے این اے ایک سو بائیس کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے،درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایاز صادق اور ان کی پارٹی نے این اے ایک سوبائیس کے ضمنی الیکشن میں ووٹ دوسرے حلقے میں منتقل کرائے،ایاز صادق کا انتخاب عوامی مینڈیٹ کی عکاسی نہیں،درخواست گزارنے استدعا کی ہے کہ عدالت این اے 122 کے ضمنی الیکشن کو دھاندلی کی بنیاد پر کالعدم قرار دے۔

Read Comments