شائع 24 فروری 2016 09:50am

ٹائیگرشروف نے دیا اپنے والد کیخلاف اہم بیان۔۔

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکارجیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے اپنی پہلی ہی فلم ہیرو پنتی کے ذریعے مداحوں کے دل میں ایک خاص جگہ بنالی ہے۔اگر یہ کہا جائے کہ وہ آج جس مقام پر موجود ہیں اس میں ان کے والد کا ہاتھ ہے تو غلط نہ ہوگا ۔

ٹائیگر شروف نے میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو کے دوران اپنے والد جیکی شروف کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا اگر میں ان کے ساتھ کام کرونگا تو مجھے کون دیکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی پہلی ہی فلم ہیرو پنتی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار کی کامیابیوں میں ان کے والد جیکی شروف کا سب سے بڑا ہاتھ ہے اور ہر کامیاب اداکار کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدکے ساتھ کام کرے،لیکن ٹائیگر ایسا نہیں سوچتے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں مستقبل میں کبھی بھی اپنے والد کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتاکیونکہ وہ مجھ سے بہتر اداکاری کرتے ہیں اور اگر ہم دونوں نے ایک ساتھ کام کیا تو مجھے کون دیکھے گا؟

واضح رہے کہ ٹائیگر ان دنوں دو نئی فلموں باغی اور اے فلائنگ جاٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،باغی میں ان کے ساتھ اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

Read Comments