Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور کی مقامی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے مجرم ادریس کے دو مارچ کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے۔لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سزائے موت کے مجرم ادریس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے ہیں۔ مجرم نے دوہزار دو میں عاطف نامی شہری کو قتل کردیا تھا۔مقامی عدالت نے جہلم سے تعلق رکھنے والے مجرم ادریس کو دوہزار پانچ میں سزائیموت کا حکم سنایا تھا۔تاہم ہائیکورٹ،سپریم کورٹ اور صدرپاکستان سے مجرم کی رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گے ہیں۔ مجرم ادریس کو دو مارچ کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔